نئی دہلی: ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی ایک بار پھر عام آدمی پارٹی کے نشانے پر ہیں۔ عآپ کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے جمعہ کو مرکز کی بی جے پی حکومت پر بڑا الزام لگایا۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت نے ملک بھر میں 60 ہزار سے زیادہ سرکاری اسکولوں کو بند کر دیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ مافیا اور غنڈوں پر بلڈوزر چلانے کے بارے میں تو آپ نے سنا ہی ہوگا، لیکن نریندر مودی کی حکومت معصوم بچوں کے اسکولوں پر بلڈوزر چلانے جارہی ہے۔
سنجے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم دہلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے ساتھ واقع اسکول کو منہدم کرنے جا رہے ہیں۔ بی جے پی ملک کا سب سے بڑا ناخواندہ جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں اپنی پارٹی کا جب محل بنایا تو انہوں نے صرف ایک کام کرنے کا سوچا، وہ ہے اس اسکول پر قبضہ کرنا جو بچوں کے لیے چلایا جا رہا ہے۔ سنجے نے کہا کہ بی جے پی اپنے پارٹی ہیڈکوارٹر کے ساتھ بنائے گئے 350 بچوں والے اسکول توڑنے کا آردڑ لے کر آئی ہے۔