نئی دہلی:دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ایم سی ڈی Manish Sisodia on MCD Delhi پر قابض بی جے پی پر ہزاروں کوروڑ روپے کی بدعنوانی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ گھوٹالے کی وجہ سے بی جے پی ملازم کی تنخواہیں ادا نہیں کرپارہی ہیں۔
منیش سسودیا نے آج پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 17 برسوں سے بی جے پی کا میونسپل کارپوریشن پر قبضہ رہا ہے، اس دوران اس نے سوائے بدعنوانی BJP is corrupt in the Delhi Municipal Corporation کی ترقی کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔
انہوں نے اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہلی سرکارپر ایم سی ڈی کو 3 ہزار 488 کروڑ روپے ادا کرنے تھے، دسمبر تک دہلی حکومت نے کل رقم کا 75 فیصد ایم سی ڈی کوادا کردیا ہے۔ باقی 25 فیصد کا فنڈ جنوری میں دیا جانا باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم سی ڈی میں بی جے پی نے ہزاروں کروڑ روپےکا گھوٹالہ کیا ہے۔ اس کی وجہ سے ملازمین کو تنخواہ نہیں مل رہی ہے۔