اردو

urdu

ETV Bharat / state

PM Modi on Ticket Distribution: 'اقربا پروری پر روک لگانے کے لیے بی جے پی اراکین پارلیمان کے بچوں کو ٹکٹ نہیں دیا' - Modi addresses BJP parliamentary meeting

مودی نے منگل کے روز بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اراکین پارلیمان کے بچوں کو ٹکٹ نہیں No ticket in MP children elections دینا گناہ ہے، تو یہ گناہ انہوں نے کیا ہے۔

اقربا پروری پر روک لگانے کے لیے بی جے پی اراکین پارلیمان کے بچوں کو ٹکٹ نہیں دیا: مودی
اقربا پروری پر روک لگانے کے لیے بی جے پی اراکین پارلیمان کے بچوں کو ٹکٹ نہیں دیا: مودی

By

Published : Mar 15, 2022, 9:57 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اگر حال ہی میں اختتام پزیر ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اراکین پارلیمان کے بچوں کو ٹکٹ نہیں دینا گناہ No ticket in MP children elections ہے، تو یہ گناہ انہوں نے کیا ہے۔

مودی نے منگل کے روز بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی اراکین پارلیمنٹ سے کہا کہ ’ پریوار وادی پارٹی ذاتی واد پارٹی‘ ہوتی ہے اور اگر اس کے خلاف لڑائی لڑنی ہے تو اپنی بی جے پی میں بھی اس کا خیال رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اراکین پارلیمان کے بچوں کو اسمبلی انتخابات کے لئے میدان میں نہیں اتارا، لیکن انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ اس کے باوجود تمام ممبران پارلیمنٹ نے پارٹی کو جیت دلانے کے لئے دل و جان سے کام کیا، اس کے لئے تمام اراکین کو پارلیمنٹ کا شکریہ۔

مزید پڑھیں:

میٹنگ میں مودی نے ارکان پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ہارے ہوئے سو سو بوتھوں کا جائزہ لینے کے بعد ایک رپورٹ تیارکریں کہ ان بوتھوں میں پارٹی کے ہارنے کی کیا وجہ No ticket in MP children elections رہی۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’دا کشمیر فائلز‘ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھی فلم ہے اور اس طرح کی فلمیں بنتی رہنی چاہئیں تاکہ حقیقت سامنے آسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details