اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP on MCD Employees: ایم سی ڈی ملازمین کو مستقل کرنے بی جے پی کا فیصلہ

دہلی بی جے پی صدر آدیش گپتا نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی ایم سی ڈی صفائی پر کام کرنے والوں کو بڑا تحفہ دینے جا رہی ہے۔ BJP Decides to make MCD Employees Permanent تینوں ایم سی ڈیز نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آنے والے وقت میں 16,346 سویپروں کو ریگولرائز کریں گے۔

ایم سی ڈی ملازمین کو مستقل کرنے بی جے پی کا فیصلہ
ایم سی ڈی ملازمین کو مستقل کرنے بی جے پی کا فیصلہ

By

Published : Feb 23, 2022, 5:07 PM IST

میونسپل کارپوریشن انتخابات کے پیش نظر BJP on Non Permanent Employees عام آدمی پارٹی کے بعد اب بی جے پی نے غیر مستقل ملازمین کو مستقل کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔۔ حال ہی میں، دہلی حکومت نے واٹر بورڈ کے کارکنان کو ریگولرائز کر کے ایک تحفہ دیا ہے، اس لیے اب بی جے پی کے زیر اقتدار ایم سی ڈی کے 16,346 صفائی کارکنان کو مستقل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ BJP Assured to Permanent MCD Employees

بی جے پی نے ایم سی ڈی کے تین اہلکاروں کو جلد ہی تقرری خط دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ریاستی بی جے پی صدر آدیش گپتا نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی ایم سی ڈی صفائی پر کام کرنے والوں کو بڑا تحفہ دینے جا رہی ہے۔ تینوں ایم سی ڈیز نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آنے والے وقت میں 16,346 سویپروں کو ریگولرائز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک پروگرام منعقد کیا جائے گا اور انہیں تقرری نامہ دیا جائے گا۔ ایم سی ڈی محنتی کارپوریشن کارکنوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے پرعزم ہے۔گپتا نے کہا کہ دہلی کو صاف ستھرا رکھنے میں صفائی کارکنوں کا سب سے بڑا حصہ ہے اور بی جے پی نے ہمیشہ صفائی کارکنوں کی صحت اور طرز زندگی کا خاص خیال رکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایم سی ڈی ہمارے محنتی کارکنوں کی زندگی آسان بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Delhi civic polls: ایم سی ڈی انتخابات میں روٹیشن پالیسی سے لیڈران پریشان

ABOUT THE AUTHOR

...view details