اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP Criticizes Aam Aadmi Party: بی جے پی کا کیجریوال حکومت ووٹ کی سیاست کرنے کا الزام - بی جے پی کے جنرل سکریٹری ہردیپ سنگھ ملہوترا

بی جے پی نے دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیجریوال حکومت پر ووٹ کی سیاست BJP Criticizes Aam Aadmi Party کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

کیجریوال حکومت ووٹ کی سیاست کررہی ہے
کیجریوال حکومت ووٹ کی سیاست کررہی ہے

By

Published : Dec 10, 2021, 7:55 PM IST

دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات Delhi Municipal Corporation Elections کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں تیز ہوتی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک دوسرے پر الزام تراشی کا بھی دور شروع ہوگیا ہے۔

اسی ضمن میں دہلی میں برسر اقتدار عام آدمی پارٹی کی جانب سے بی جے پی کے زیر اقتدار ایم سی ڈی پر مذہبی مقامات پر پراپرٹی ٹیکس اور پارکنگ فیس لگانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، تو وہیں بی جے پی کے جنرل سکریٹری ہردیپ سنگھ ملہوترا Hardeep Singh Malhotra نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے عام آدمی پارٹی پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ
کیجریوال حکومت ووٹ بینک کی سیاست کررہی ہے۔

ویڈیو

دہلی حکومت 200 یونٹ بجلی اور پانی فری کرنے کی بات کرتی ہے تو کیوں نہیں سبھی مذہبی مقامات کی بجلی پانی معاف کردیتی ہے جس طرح سے کارپوریشن نے سبھی مذہبی مقامات کا پراپرٹی ٹیکس معاف کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ اس سے قبل عام آدمی پارٹی Aam Aadmi Party کے رکن اسمبلی آتشی نے پریس کانفرنس کرکے بی جے پی پر الزام لگایا تھا کہ ایم سی ڈی میں بدعنوانی شباب پر ہے یہی وجہ ہے کہ اب مذہبی مقامات پر بھی پراپرٹی ٹیکس کے ساتھ ساتھ پارکنگ چارج بھی لگانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details