نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی قیادت نے 11 جون کو نئی دہلی میں بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ بلائی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق میٹنگ کا ایجنڈا آئندہ اسمبلی انتخابات اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات پر ہونے کا امکان ہے۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر امت شاہ، پارٹی صدر جے پی نڈا اور بی ایل سنتوش کے ساتھ ریاستی تنظیمی سکریٹری بھی موجود رہیں گے۔
بدھ کو جے پی نڈا نے اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ ایک خصوصی 'ٹفن میٹنگ' کی۔ پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ زمین سے جڑے رہیں اور لوگوں کے دل جیتنے کے مختلف طریقے تلاش کریں۔ بی جے پی کے ایک ذرائع نے اے این آئی کو بتایا کہ ٹفن میٹنگ میں بی جے پی کے سربراہ جے پی نڈا نے پارٹی کے نئے اور پرانے کارکنوں کو ایک اہم ہدایات دیں۔ اس دوران انہوں نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ انہیں زمین سے جڑے رہنا ہے اور لوگوں کے دل جیتنے کے لیے مختلف طریقے تلاش کرنے ہیں۔