گذشتہ روز بی جے پی رہنما وجے گوئل نے ایک بیان میں کہا کہ اگر ان کی حکومت دہلی کے اقتدار پر بیٹھتی ہے تو وہ کیجریوال کی جانب سے دی جانے والی تمام سبسڈیز ختم کر دیں گے۔
اسی بات پر عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وجے گوئل اور بی جے پی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیا بی جے پی دہلی کی غریب عوام سے سبسڈی چھیننا چاہتی ہے اور وہیں رکن پارلیمان مفت میں 50 ہزار یونٹ اسکیم سے فائدہ اٹھاتے آ رہے ہیں.