اردو

urdu

ETV Bharat / state

'آتشزدگی کے لیے بی جے پی اور عام آدمی پارٹی ذمہ دار'

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر سبھاش چوپڑہ نے دارالحکومت دہلی کے آتشزدگی سانحہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کی عام آدمی پارٹی اور میونسپل کارپوریشن میں بر سر اقتدار بی جے پی کی لاپرواہی اس حادثے کے ذمہ دار ہے۔

'آتشزدگی کے لیے بی جے پی اور عام آدمی پارٹی ذمہ دار'
'آتشزدگی کے لیے بی جے پی اور عام آدمی پارٹی ذمہ دار'

By

Published : Dec 9, 2019, 1:17 AM IST

چوپڑہ نے آج ایک وفد کے ساتھ فلمستان میں جائے حادثہ کا دورہ کیا اور تیسری منزل کے اس کمرے میں بھی گئے جہاں آگ لگی تھی۔

چوپڑہ نے آج ایک وفد کے ساتھ فلمستان میں جائے حادثہ کا دورہ کیا

اس کے بعد سبھاش چوپڑہ سابق رکن پارلیمان جے پر کاش اگروال، ہارون یوسف، مکیش شرما کے ساتھ ایل این جی پی ہسپتال میں زخمیوں سے ملاقات کی اور انہیں کانگریس کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

سبھاش چوپڑہ سابق رکن پارلیمان جے پر کاش اگروال، ہارون یوسف، مکیش شرما کے ساتھ ایل این جی پی ہسپتال میں زخمیوں سے ملاقات کی

سبھاش چوپڑہ اور جے پی اگروال نے مقامی لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے خلاف شدید غم و غصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو سرکار نے جو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے اس سے کانگریس پارٹی مطمئن نہیں ہے۔

سبھاش چوپڑہ اور جے پی اگروال نے مقامی لوگوں سے ملاقات کی

سبھاش چوپڑہ نے کہا کہ ہلاک ہونے والے افراد کے خاندان سے کسی کو نوکری دی جائے یا ان کے روزگار کا انتظام کیا جائے ۔

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ننگے تاروں کو زیر زمین کیا جائے تاکہ مستقبل میں کوئی ایسا حادثہ رونما نہ ہو۔ چوپڑہ کے ساتھ سابق وزیر ہارون یوسف بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details