بی جے پی نے الزام لگایا کہ اروند کیجریوال ناز برداری اور مسلم ووٹ بینک کی خاطر آئین کی بجائے شریعت کو ترجیح دینے والوں کو پارٹی کا چہرہ بنا رہے ہیں۔
عام آدمی پارٹی مسلم ووٹ بینک کی سیاست کررہی ہے' - سمبت پاترا شعیب اقبال
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس کے سابق ممبر اسمبلی شعیب اقبال کے عام آدمی پارٹی (آپ) میں شامل ہونے پر وزیر اعلی اروند کیجریوال پر جمعہ کے روز سخت نکتہ چینی کی۔
بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اقبال کے خلاف ڈکیتی، فسادات کرانے، مہلک ہتھیاروں کے ساتھ دھمکی دینے اور قتل وغیرہ کے سمیت متعدد سنگین معاملے درج ہیں۔
سمبت نے کہا کہ اقبال تو وزیر اعلی اروند کیجریوال کو جیل بھیجنے کی بات کرتے تھے لیکن اب ایسا کیا ہو گیا کہ کیجریوال نے اقبال کو اپنی پارٹی میں شامل کر لیا۔
ڈاکٹر پاترا نے الزام لگایا کہ کیجریوال ناز برداری اور مسلم ووٹ بینک کی خاطر ایسا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں جامع مسجد کے پاس شہریت ترمیم قانون (سي اےاے) کے خلاف ہوئے مظاہروں میں اقبال کے بیٹے آل اقبال نے انتہائی فرقہ وارانہ تقریر کی تھی ۔
جس میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو چیلنج کرتے ہوئے شریعت کے لئے گردن کٹوانے کی بات کہی تھی اور اللہ ہو اکبر کے نعرے لگائے تھے۔
سمبت نے کیجریوال سے سوال کیا کہ کیا وہ ملک کو آئین کی بجائے شریعت سے چلانے کے حق میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھاارت کو ایک بار پھر مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی سازش کون کر رہا ہے، یہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ ملک میں چاہے آگ زنی ہو، یا ہندو مسلم فساد ہو، ان کے لئے سب جائز ہے۔ کیونکہ یہ اس سے مسلم ووٹ بینک بننا چاہتے ہیں۔