رندیپ سرجے والا نے ایک میگزین میں شائع رپورٹ کے حوالہ سے کہا کہ '1800 کروڑ روپے کی رشوت بی جے پی کی مرکزی لیڈر شپ، جس میں وزیراعظم نریندررمودی، ارون جیٹلی، نتن گڈکری سمیت بڑے بڑے لیڈر شامل ہیں، کو دی گئی'۔
رندیپ نے سوال اٹھایا کہ ڈائری کا پردہ اٹھ چکا ہے، جس میں بی ایس یدیورپا کے دستخط ہیں، اب سوال یہ ہے کہ کیا چوکیدار اس کی جانچ کے لئے تیار ہیں؟
رندیپ کا کہنا تھا کہ 'اب دیش دیکھ لے کہ انکا چوکیدار چور ہے'۔