نئی دہلی:قومی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع خواجہ نظام الدین اولیاء کا 809 یوم ولادت ملک میں امن و سلامتی کی دعاؤں اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔یوم پیدائش کے موقع پر درگاہ کمیٹی کی جانب سے استانہ شریف کو خصوصی قمقموں پھولوں رنگ برنگے غباروں، جھڑیوں اور جھاڑ و فانوس سے سجایا گیا، درگاہ کے احاطے میں زائرین کے لیے لنگر شریف کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
درگاہ خواجہ محبوب الہی کے چیف انچارج سید کاشف علی نظامی نے بتایا کہ جس طرح عقیدت مند درگاہ شریف میں عرس کے موقع پر اپنی مرادیں لے کر آتے ہیں اسی طرح جشن ولادت کی بھی تقاریب میں شریک ہوتے ہیں اور اپنی مرادیں پاتے ہیں۔
کاشف علی نظامی مزید بتایا کہ حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ سے محبت اور بھائی چارگی کا پیغام جاتا ہے جہاں عقیدت مندوں کا جم غفیر بلا تفریق مذہب و ملت حضرت محبوب الہی کے استانہ عالیہ پر حاضری دینے کے لیے آتے ہیں۔اس دوران درگاہ شریف میں ذائرین نے کیک کاٹ کر لوگوں میں تقسیم کیا جبکہ درگاہ انتظامیہ کی جانب سے کیک کاٹنے کی مناہی کی گئی تھی اس پر کچھ لوگوں نے اعتراض بھی پیش کیے۔