آج آئین ساز بابا صاحب ڈاکٹربھیم راو امبیڈکر کے 64ویں برسی ہے، 'مہاپری نروان دیوس' کے موقع پر صدر رام ناتھ کوند، نائب صدر ایم وینکئیا نائیڈو اور وزیراعظم نریندرمودی سمیت پورے ملک نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
پارلیمنٹ کے احاطے میں ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے پر صدر، نائب صدر، وزیراعظم، لوک سبھا سپیکر اوم برلا، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ سمیت مختلف رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کیا۔
آئین ساز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو صدر، نائب صدر سمیت وزیراعظم نے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر تھاور چند گہلوت اور اسی محکمے کے وزیر مملکت رام داس اٹھاولے بھی موجود تھے۔
نائب صدر نے ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابا صاحب جمہوریت کے ماہر، محب وطن، قوم کے خواہاں اور انسان دوست تھے، جن کے لیے غریبوں اور دلتوں کے فلاح و بہبود اور ترقی سب سے پہلی شرط تھی۔
انہوں نے سبھی شہریوں کے وقار، اتحاد اور آزادی کی رہنمائی کی اور محروموں کے حقوق کے لیے انتھک مہم چلائی، ہمیں ان کے نظریہ اور دانش مندی سے تحریک لینی چاہیے۔
وزیراعظم مودی نے کہا، 'سماجی انصاف کے لیے اپنی زندگی قربان کرنے والے باباصاحب کو ان کے مہا پری نروان دیوس پر سلام۔انہوں نے آئین کی شکل میں ملک کو بیش قیمت تحفہ دیا،جو ہماری جمہوریت کا بنیادی ستون ہے۔پورا ملک ہمیشہ ان کا قرض دار رہے گا'۔
لوک سبھا سپیکر مسٹر برلا نے کہا، 'آئین ساز، ممتاز مصنف، قانون داں، بہترین محقق اور عظیم ماہر تعہم بھارت رتن یافتہ بابا صاحب بھیم راو امبیڈکر کے مہاپری نروان دیوس پر ان کو خراج عقیدت۔
بابا صاحب کی زندگی ہمیں محنت ہمت اور حوصلے سے سماج اور ملک کے لیے کام کرنے کے لیے تحریک دیتی ہے۔