اردو

urdu

ETV Bharat / state

موٹر سائیکل سوار نے عورت سے چین چھینی - چین اسنیچینگ

دارالحکومت دہلی میں ہفتہ کے روز چاولا علاقے میں  موٹر سائیکل سوار نے عورت کی چین چھین لی۔ تمام واقعات سی سی ٹی وی میں قید ہوگئے۔

موٹر سائیکل سوار نے عورت سے چین چھینی

By

Published : Sep 8, 2019, 3:25 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 9:33 PM IST

دارالحکومت دہلی میں 'چین اسنیچینگ' کے واقعات اب عام ہو گئے ہیں۔ آئے دن ایسے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں ۔تازہ معاملہ نجف گڑھ کے ایکسٹینشن کالونی کا ہے۔ جہاں دن دھاڑے دو موٹر سائیکل سوار نے ایک عورت سے چین چھین کر فرار ہو گئے۔

موٹر سائیکل سوار نے عورت سے چین چھینی

سی سی ٹی وی میں قید فوٹیج کو دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح دونوں موٹرسائیکل سواروں نے ویران گلی میں موٹرسائیکل کو روک کر پہلے گلی کا معائنہ کیا اور پھر موقع پا کر عورت کی گردن سے چین کھینچ کر فرار ہو گئے۔

دونوں شرپسند واقعات کو اتنے بے خوف انداز میں انجام دیتے ہیں، گویا انہیں پولیس یا کسی اور کا خوف نہیں ہے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ شرپسند کھلے عام اپنے چہروں کو ڈھانپے بغیر ایسے واقعات کو انجام دیتے ہیں۔

چاولا پولیس اسٹیشن کی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 9:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details