نئی دہلی: اگلے سال مجوزہ عام انتخابات کے پیش نظر اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے میں مصروف بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے پیر کو کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ اس دوران وزیر اعلی نتیش کمار نے اپوزیشن اتحاد سے متعلق تفصیلی بات چیت کی۔ نتیش کمار شام 4.30 بجے کے قریب 10 راجا جی مارگ پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں راہل گاندھی اور دیگر لیڈران کھڑکے کے ساتھ پہلے ہی ان کا انتظار کر رہے تھے۔
ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ اس میٹنگ کے بعد کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے اور اس سلسلے میں حکمت عملی طے کے لئے اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کی ایک ایج میٹنگ منعقد کی جائے گی۔ جس میں مختلف پارٹیوں کے لیڈران شامل ہوں گے۔ میٹنگ کب ہوگی اس کے بارے میں اس ہفتے اعلان کیا جائے گا۔