اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت زمین دوز - دارالحکومت دہلی کے بیشتر علاقوں میں بارش

دارالحکومت دہلی کے بیشتر علاقوں میں بارش اور تیز ہوا کے باعث دہلی میں درجہ حرارت میں کمی دیکھنے کو ملی جس کی وجہ سے یہاں کے باشندوں کو گرمی سے راحت ملی ۔

Big trees uprooted in Delhi due to rain and strong winds, road jammed
دہلی: بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت زمین دوز

By

Published : May 4, 2020, 11:25 AM IST

دارالحکومت دہلی میں اتوار کو ہوئی بارش سے آج موسم خوشگوار ہوگیاہے وہیں تیز ہوا کی وجہ سے روہنی سیکٹر 20 میں درمیانی سڑک پر ایک بہت بڑا درخت ٹوٹ کر گر گیا۔

دہلی: بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت زمین دوز

ٹی پی ڈی ڈی ایل کے ملازموں نے بتایا کہ کہ درخت کے کچھ حصوں کو کاٹ دیا گیا ہے تاکہ بجلی کی تاروں سے کچھ نقصان نہ ہوں۔

وہیں ایک مقامی شخص نے بتایا کہ یہ درخت پہلے ہی جھکا ہوا تھا اور تیز ہوا کی وجہ سے ٹوٹ کر گر گیا۔ پیڑ کے گر جانے کی وجہ سے راہگیروں کو تھوڑی پریشانی ضرور ہو رہی ہے لیکن مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اچھا ہوا کہ یہ حادثہ صبح کے وقت ہوا اور کسی طرح کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

ٹوٹا درخت

مقامی لوگوں نے پی ڈبلیو ڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس درخت کو جلد سے جلد ہٹا دیا جائے تاکہ لوگوں کو پریشانیوں سے بچایا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details