نئی دہلی: پٹرولیم کمپنیوں نے نومبر کے پہلے ہی دن بڑا جھٹکا دیا ہے۔ 19 کلو گرام کے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دراصل ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو پٹرولیم کمپنیاں گیس سلنڈر کی قیمتوں کا فیصلہ کرتی ہیں۔ اس سلسلے میں، کروا چوتھ اور دیوالی کے تہواروں سے پہلے، آج یکم نومبر کو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تاہم گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
- دارالحکومت دہلی میں کمرشیل سلنڈر کی نئی قیمت:
پٹرولیم کمپنیوں کے کمرشیل سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں آج سے نئی قیمتیں نافذ ہو گئی ہیں۔ آئی او سی ایل کی ویب سائٹ کے مطابق، دہلی میں کمرشیل سلنڈر کی نئی قیمت 1,833 روپے ہو گئی ہے۔اس سے پہلے اس کی قیمت 1731 تھی۔ اس کے ساتھ ہی، ملک کی صنعتی راجدھانی ممبئی میں نئی قیمت بڑھ کر 1785.50 روپے ہو گئی ہے، جو پہلے 1684 روپے تھی۔ کولکاتہ کی بات کریں تو یہاں کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 1943 روپے ہے جو پہلے 1839.50 روپے تھی۔ چنئی میں بھی قیمت بڑھ کر 1999.50 روپے ہو گئی ہے، جو پہلے 1898 روپے تھی۔