اردو

urdu

ETV Bharat / state

ببیک دیب رائے کو پرولیفک آرتھر ایوارڈ سے سرفراز - آئی سی آر آئی ای آر

وزیراعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے چیئرمین اور ماہر اقتصادیات ڈاکٹر ببیک دیب رائے کو اسکاچ گروپ کے پرولیفک آرتھر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔

ببیک دیب رائے کو پرولیفک آرتھر ایوارڈ سے سرفراز
ببیک دیب رائے کو پرولیفک آرتھر ایوارڈ سے سرفراز

By

Published : Jan 20, 2020, 10:02 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 7:11 PM IST


اسکاچ گروپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے گروپ کے ذریعہ ریسرچ اینڈ انفارمیشن سسٹم فار ڈیولپنگ کنٹریز، آئی سی آر آئی ای آر اور آئی ڈی ایف کے تعاون سے منعقدہ پبلک پالیسی لٹریچر فیسٹ میں ڈاکٹر دیب رائے کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا ہے۔

ببیک دیب رائے کو پرولیفک آرتھر ایوارڈ سے سرفراز

یہ ایوارڈ حاصل کرنے کے دوران ڈاکٹر دیب رائے نے کہا کہ جب وہ اپنی زندگی میں پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں تو انہیں اپنی زندگی اتفاق اور حادثات کا ایک مجموعہ معلوم ہوتی ہے۔

ان کی پیدائش شیلانگ میں ہوئی، اس وقت یہ مرکزی دھارے سے کٹا ہوا تھا اور باہری دنیا سے جڑنے کا واحد ذریعہ الیسٹریٹر ویکلی آف انڈیا تھا، اس رسالے کے لئے ایک مقالہ مقابلے میں انہوں نے حصہ لیا اور ایک انعام جیتا، ایک طرح سے یہ ان کا پہلا ادبی ایوارڈ تھا۔

جیسے جیسے وہ زندگی میں آگے بڑھتے گئے انہوں نے معاشیات کو ایک موضوع کے طور پر منتخب کیا اور آئندہ برسوں کے دوران بڑے پیمانے پر مضامین لکھے۔

اسکاچ گروپ کے صدر سمیر کوچر نے کہا کہ عوامی پالیسی مقبول ادب کے لئے نہیں بنتی گرچہ یہ ملک کی نمو اور ترقی کے لئے بیش قیمتی ہے، عوامی پالیسی پر تقریباً 30، 40 کتابیں ہر برس شائع ہوتی ہیں۔ ملک میں لٹریری فیسٹول زیادہ تر پیج 3 کے مواد ہوتے ہیں۔ سنجیدہ عوامی پالیسی کے معاملات کو شاید ہی ایسے انعقاد میں کوئی جگہ ملتی ہے۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 7:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details