اردو

urdu

ETV Bharat / state

پروموشن میں ریزرویشن، بھیم آرمی کا احتجاج کا انتباہ

چندر شیکھر آزاد نے اقلیتی طبقات سے اپیل کی ہے کہ 'وہ اس لڑائی میں شامل ہوں اور ریزرویشن کے تحفظ میں اہم رول ادا کریں۔'

بھیم آرمی کا سڑک پر لڑائی لڑنے کا اعلان
بھیم آرمی کا سڑک پر لڑائی لڑنے کا اعلان

By

Published : Feb 12, 2020, 7:35 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:08 AM IST

بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ 'سپریم کورٹ کے ذریعہ دیے گئے ریزرویشن پر فیصلہ کے خلاف حکومت سے آرڈیننس لانے کا مطالبہ کیا جائے گا اور اگر حکومت عدالت کے فیصلہ کے خلاف آرڈیننس نہیں لاتی تو 16 فروری کو پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا جائے گا۔'

پریس کانفرنس کے بعد ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے چندر شیکھر نے کہا کہ 'درج فہرست ذات اور پسماندہ طبقات کو جو ریزرویشن ملتا ہے، اس میں بھی انہیں آبادی کے فیصد کے حساب سے بہت کم ملتا ہے اور انہیں پروموشن بھی نہیں دیا جاتا، عدالت نے جو فیصلہ دیا ہے، وہ ریزرویشن کے خلاف ہے اس لیے ہم ملک بھر میں مہم چلائیں گے'۔

بھیم آرمی کا سڑک پر لڑائی لڑنے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ جو پارٹیاں حکومت کر رہی ہیں وہ ایک سازش کے تحت معمار آئین ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے ذریعہ ملک کے کمزور طبقات کو دیے گئے ریزرویشن کو چھیننا چاہتی ہیں اور ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔

چندر شیکھر آزاد نے اقلیتی طبقات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس لڑائی میں شامل ہوں اور ریزرویشن کے تحفظ میں اہم رول ادا کریں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:08 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details