ماحولیاتی مسائل پر کام کر رہی بھارتیم نے 14 نومبر کو یوم اطفال کے موقع پر پی جی ڈی اے وی کالج (ایوننگ ) کے اشتراک سے پی جی ڈی اے وی کالج لاجپت نگر نئی دہلی کے کیمپس میں ٫واتسلیہ، کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد کووڈ سے متاثرہ بچوں کو مدد فراہم کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
کووڈ سے متاثرہ بچوں کی مدد کے لیے بھارتیم کی مثبت پہل اس کے تحت متاثرہ بچوں کو جو مالی طور پر کمزور ہیں ان کو بھارتیم ہر طرح کی مدد دے گا۔ واتسلیہ، بھارتیم کی ایک منفرد پہل ہے جس میں دنیا کی مشہور ماہر اطفال شیکھا اور ان کی ٹیم نے مختلف انڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں کے ذریعے کووڈ سے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین کے مسائل سنے اور ان سے مشاورت کی اور حل نکالنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
اس موقع پر رمیش گپتا چیئرمین ٫بھارتیم، نے کہا کہ ان کی ٹیم اب ورکشاپس اور دیگر متعلقہ پروگراموں کے ذریعے کووڈ سے متاثرہ بچوں کی شناخت، اندراج اور مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دہلی میں لاک ڈاؤن نہیں لگے گا: کیجریوال
انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ایسے بچے ملیں گے ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔ان کی تعلیم و دیگر سرگرمیوں کے اخراجات بھی بھارتیم برداشت کرے گا۔
سکریٹری بھارتیم انل گپتا نے کہا کہ واتسلیہ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اس سے جڑے ہر بچے کے خواب پورے ہوں اور ان کا مستقبل روشن ہو۔
بھارتیم کے ایگزیکٹو ممبر جے ایل سہگل نے کہا کہ واتسلیہ کے پہلے مرحلے میں بچوں کی حوصلہ افزائی اور ان کے حوصلے بلند کرنے کے لیے ان کے ساتھ مختلف سرگرمیاں کی گئیں، جس میں بچوں نے حصہ لے کر بہت خوشی محسوس کی۔
گزشتہ کئی سالوں سے ماحولیاتی مسائل پر کام کر رہی بھارتیم نے 27 جون، 2021 کو Ragas for Yamuna ایونٹ سیریز میں ایک آن لائن کووڈ کیئر کنسرٹ کا اہتمام کیا تھا۔ اس کنسرٹ کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو کووڈ سے متاثرہ بچوں کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے 1 کروڑ روپے جمع کرنے کا ہدف طے کیا تھا۔ یہ تقریب دہلی کی لائف لائن دریائے یمنا کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے لوگوں کو متحرک کرنے میں بھی کامیاب رہی تھی۔