اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra anniversary بھارت جوڑو یاترا کا ایک سال مکمل، راہل نے کہا، نفرت ختم ہونے اور بھارت کے متحد ہونے تک سفر جاری - یاترا کا ایک سال مکمل

راہل گاندھی نے ٹھیک ایک سال قبل کنیا کماری سے بھارت جوڑو یاترا شروع کی تھی۔ 145 دنوں کے اس سفر میں انھوں نے بہت سے لوگوں سے ملاقات کی تھی۔ Journey continues till hatred is eradicated, India unites:Rahul

Bharat Jodo Yatra anniversary
Bharat Jodo Yatra anniversary

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2023, 1:26 PM IST

نئی دہلی:'بھارت جوڑو یاترا' کی پہلی سالگرہ کے موقعے پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کو کہا کہ ان کی یاترا تب تک جاری رہے گی جب تک ملک میں 'نفرت کا خاتمہ اور بھارت متحد نہیں ہو جاتا'۔ راہل گاندھی نے پارٹی کے کئی لیڈروں کے ساتھ 4000 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر کیا اور اس دوران انہوں نے سماج کے مختلف طبقوں کے لوگوں سے بات چیت کی۔ یہ یاترا پچھلے سال سات ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی جو اس سال 30 جنوری کو سری نگر میں ختم ہوئی۔ یہ سفر 145 دن تک جاری رہا۔

راہل گاندھی نے 'X' پر پوسٹ کیا، 'بھارت جوڑو یاترا کے ایکتا اور محبت کی طرف کروڑوں قدم ملک کے لیے ایک بہتر کل کی بنیاد بن گئے ہیں۔ سفر جاری ہے، جب تک نفرت ختم نہیں ہو جاتی، جب تک بھارت متحد نہیں ہو جاتا۔ یہ میرا وعدہ ہے! 'کانگریس نے 'X' پر پوسٹ کیا اور کہا، 'ہمارا ملک بے لگام مہنگائی اور بے روزگاری سے مسلسل لڑ رہا ہے۔ سیاسی روٹیاں سینکنے کے لیے نفرت کی آگ بھڑکائی جا رہی ہے۔ بھائی کو بھائی کے خلاف کھڑا کیا جا رہا ہے۔ کسان اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہیں اور نوجوان روزگار کے لیے پریشان ہیں۔ عوام کی آواز کو کچلا جا رہا ہے۔ جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا جا رہا ہے۔ عوام کی سسکیاں اور آہ سننے والا کوئی نہیں۔

مزید پڑھیں: Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کا دوسرا مرحلہ اروناچل پردیش سے شروع ہوسکتا ہے

کانگریس نے کہا، 'بھارت کے ماحول میں نفرت اور خوف کا زہر ملا کر ملک کو اہم مسائل سے گمراہ کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں راہل گاندھی نے آگے آکر ذمہ داری لی۔ یہ ذمہ داری ملک سے نفرت اور خوف کو ختم کرنا ہے۔ اہم اپوزیشن پارٹی کا کہنا ہے کہ 'بھارت نفرت کا ملک نہیں ہے، یہ محبت کا ملک ہے۔ جی ہاں... اور آج پوری دنیا اس ذمہ داری کو 'بھارت جوڑو یاترا' کے نام سے جانتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details