نئی دہلی:خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے لڑکیوں کی ہنر مندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ اسکیم نے سماج میں ایک بڑی تبدیلی لائی ہے۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت (ایم ڈبلیو سی ڈی)نے ہنرمندی اور کاروبار کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) اور اقلیتی امور کی وزارت کے اشتراک سے چھوٹی بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر نو عمر بچیوں کے لئے غیر روایتی روزی روٹی (این ٹی ایل)کے پس منظر میں بیٹیاں بنے کُشل کے عنوان سے ایک بین وزارتی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ Program on Betiyan Bane Kushal
خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اس تقریب کی مہمان خصوصی تھیں، جبکہ خواتین اور بچوں ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر منج پارا مہندر بھائی، ڈبلیو سی ڈی کے سیکریٹری اندیور پانڈے ، ایم ایس ڈی ای کے سیکریٹری اَتُل کمار تیواری ، اقلیتی امور کی وزارت کے سیکریٹری مکھمیت سنگھ بھاٹیا، کھیلوں کے محکمے کے سیکریٹری ، این سی پی سی آر کی سربراہ محترمہ سجاتا چترویدی، وزارت تعلیم کے جوائنٹ سیکریٹری پرینک کانون گو، ریاستوں کے نمائندے اور ڈبلیو سی ڈی کی وزارت کے اعلیٰ حکام ، اُن لوگوں میں شامل ہیں، جنہوں نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔
خواتین اور بچوں ترقی کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ابھیان 2015 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے شروع کیا گیا تھا۔ انہوں نے معیاری تعلیم اور یکساں مواقع کے ساتھ لڑکیوں کو بااختیار بنانے کی سمت میں کام کرنے کے لئے مختلف وزاتوں اور محکموں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر لڑکیوں اور خواتین کو بااختیار نہیں بنایا گیا تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکار نے صنفی توہمات کے باوجود لڑکیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے اپنی پسند کا کاروبار منتخب کرنے پر زور دیا ہے۔
پروگرام کی اہم کشش میں محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی اور نو عمر لڑکیوں کے گروپ کے درمیان بات چیت رہی، جنہوں نے بچپن کی شادی، صنف کی بنیاد پر امتیاز اور مالی مشکلات کو دور کرکے این ٹی ایل میں اپنے لئے جگہ بنائی ہے۔ اس بات چیت کے دوران وزیر موصوفہ نے کہا کہ خواتین و اطفال ترقی کی وزارت اسکول کے بعد اپنے اکیڈمک کورسیز کا انتخاب کرنے کے لئے لڑکیوں کو صلاح دینے اور اطفال کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں میں ان کی مالی آزادی اور ان کو بااختیار بننے کے عمل کو آسان بنانے کے لئے ہنرمندی سیٹ دستیاب کرانے کی سمت میں بھی کام کرے گی۔
خواتین اور اطفال ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر منج پارا مہندر بھائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں خواتین کی طاقت یعنی ’’ناری شکتی‘‘کے نئے عہد کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ(بی بی بی پی)سرکار کے ذریعے چلائے جارہے سب سے کامیاب پروگراموں میں سے ایک ہے۔ خواتین اور اطفال ترقی کی وزات کے سیکریٹری جناب اندیور پانڈے نے کہا کہ یہ ہمارا اجتماعی فرض ہے کہ ہم اپنے سماج میں خواتین کی ترقی کے سمت میں کام کریں اور شمولیت و یکسانیت کی راہ میں تعاون دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناری شکتی ہمارے ملک کو نئی سمت میں بلندیوں تک لے جائے گی۔
ایم ایس ڈی ای کے رول کی وضاحت کرتے ہوئے ایم ایس ڈی اے کی سیکریٹری جناب اَتُل کمار تیواری نے کہا کہ ایم ایس ڈی ای نوجوان لڑکیوں کے لئے ایک محفوظ اور صنف کے عین مطابق ہنرمندی کا ماحول فراہم کرنے اور تربیت کے لئے زیادہ سے زیادہ لڑکیو ں کی نامزدگی کو بڑھاوا دینے کے لئے کام کررہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مختلف وزارتوں کے مابین ہم آہنگی سے ورک فورس میں خواتین کی یکساں اور طاقتور شراکت داری کے ساتھ ساتھ ان کی تعداد میں اضافے کی سہولت مہیا کرے گی۔