نئی دہلی کے اوکھلا میں واقع جامیہ ملیہ اسلامیہ اور شاہین باغ میں جاری سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کو بند کرانے کے لیے کی گئی فائرنگ اور تشدد کے درمیان کانگریس کے ترجمان میم افضل نے الزام لگایا کہ اس تشدد کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہے۔
انہوں نے مہاتما گاندھی کی بھوک ہڑتال اور ستیہ گرہ کو 'ڈرامہ' قرار دینے کے متنازعہ بیان پر لوگوں کو سابق مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڑے کو سبق سکھانے کو بھی کہا۔
کانگریس کے قومی ترجمان میم افضل نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں تشدد کو بھڑکانے اور فائرنگ کے لیے بی جے پی حکومت کو ذمہ دار بتایا ہے۔
قومی ترجمان میم افضل نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ حالیہ فائرنگ جو جامعہ اور شاہین باغ میں ہوا ہے حکمران جماعت نے کرایا ہے۔
"حکمران جماعت ملک میں تشدد کو بھڑکانے کے لیے ذمہ دار ہے۔ بی جے پی کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ 'دیش کے گداروں کو، گولی مارو ....' اور بی جے پی کے رکن پارلیمان پرویش سنگھ نے کہا کہ 'شاہین باغ مظاہرین آپ کے گھروں میں داخل ہوں گے اور آپ کی بہن اور بیٹیوں کی عصمت دری کریں گے'