اردو

urdu

ETV Bharat / state

مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی - سماج  کےدشمن عناصر پر نگاہ

ضلعی مجسٹریٹ بی این سنگھ نے تمام شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ نگرانی ٹیم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سماج  کےدشمن عناصر پر نگاہ رکھنے کے لئے مصروف عمل ہے ، جو تمام واٹس ایپ گروپس ، ٹویٹر ، فیس بک وغیرہ پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ نوٹس آنے پر فوری طور پر اس شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی

By

Published : Oct 21, 2019, 11:25 PM IST

اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں باہمی ہم آہنگی ، بھائی چارہ اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ تمام معزز شہریوں کی بھی اہم ذمہ داری ہے.

لہذا ، کوئی بھی سماج دشمن عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے ویڈیو ، آڈیو یا کسی پیغام کے ذریعہ مذہبی منافرت،مذہب کے نام پر تضحیک اور ذات پات پر مبنی تبصرے پھیلانےکا کام نہیں کرے گا۔

ضلعی مجسٹریٹ بی این سنگھ نے کہا ہے کہ اس طرح کے نوٹس آنے پر فوری طور پر اس شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے تمام شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ نگرانی ٹیم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایسے سماج کےدشمن عناصر پر نگاہ رکھنے کے لئے مصروف عمل ہے ، جو تمام واٹس ایپ گروپس ، ٹویٹر ، فیس بک وغیرہ پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اگر ضلع گوتم بدھ نگر میں مذہب کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے، مذہب کی بنیاد پر تفریق کا نشانہ بنانے،ذات پات پر مبنی منافرت پھیلانے کی کوشش اور مذہبی رواداری کے خلاف کوئی شخص کام کرتے ہوئے پایا گیا تو ضلعی انتظامیہ ایسے سماج کے دشمن عناصر کے خلاف فوری سخت کارروائی کو یقینی بنائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details