اردو

urdu

ETV Bharat / state

JMI Student Designed Game جامعہ کے طالب علم کے تیار گیم کو کھلونے بنانے والی کردہ کمپنی نے لانچ کیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم سارتھک کمار نے 'بیٹل آف سائنز' گیم ڈیزائن کیا ہے۔ اسے کھلونا بنانے والی ٹاپ کمپنی نے لانچ کیا ہے۔

'Battle of Signs' Game designed by JMI student launched by top toy manufacturer
'Battle of Signs' Game designed by JMI student launched by top toy manufacturer

By

Published : Feb 4, 2023, 11:25 AM IST

Updated : Feb 4, 2023, 8:06 PM IST

نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) کے بی ٹیک سول انجینئرنگ سال چہارم کے طالب علم سارتھک کمار نے ’بیٹل آف سائن‘ نام کا ایک اختراعی اسٹریٹیجک گیم تیار کیا ہے جسے ہندوستان میں کھلونے بنانے والی سرکردہ کمپنی ’فن اسکول‘ نے لانچ کیا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے اس حصولیابی کے لیے سارتھک کو مبارک باد دی ہے اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سرکار نے مقامی اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے مناسب پلیٹ فارم مہیا کراتے ہوئے ٹوائے کیتھون جیسے متعدد اقدامات کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
BBC Documentary Screening جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بی بی سی کی دستاویزی فلم پر ہنگامہ

یاد رہے کہ وزیر اعظم نرنیدر مودی کی شروع کردہ تحریک ’آتم نربھر بھارت‘ کے تحت اس گیم نے اس سے پہلے ٹوائے کیتھون 2021 مقابلہ جیتا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ ٹوائے کیتھون 2021 ایک بین وزارتی مہم ہے جسے وزارت تعلیم کے اختراعی سیل نے آل انڈیا کونسل فار ٹیکنکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) خواتین اور اطفال بہبود، وزارت کامرس، وزارت ایم ایس ایم ای، وزارت ٹکسٹائل اور وزارت اطلاعات و نشریات کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔
ٹوائے کیتھون 2021 کا تصور یہ تھا کہ اختراعی ذہنوں کو ابھارا جائے کہ وہ ہندوستانی تہذیب، تاریخ، ثقافت اور سماجی اخلاقیات پر مبنی نادر کھلونے اور کھیل تیار کریں جس میں ملک بھر سے ایک اعشاریہ دو لاکھ شرکا نے رجسٹر کرایا تھا۔ ’بیٹل آف سائن ‘ کا گیم اس طرح شروع ہوتا ہے کہ گیم بورڈ پر پلس اور مائنس سکوں سے جگہ پر قبضہ جماتے ہوئے آگے بھی قبضہ جماتے جاتے ہیں۔ کھیل کے دو وضع ہیں: ریگولر وضع اور بیٹل وضع پہلا کھلاڑی جو کسی بھی دو خط مستقیم پر قبضہ جمالے یا مسطح شکل میں قبضہ جمالے وہ فاتح قرار پاتا ہے۔

Last Updated : Feb 4, 2023, 8:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details