آل انڈیا علماء بورڈ نے سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی لگانے Ban on Tablighi Jamaat in Saudi Arabia کے فیصلے پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ جس سعودی عرب سے دنیا بھر میں اسلام کی تبلیغ کا کام ہوا آج وہی سعودی حکومت تمام سیاسی امور سے پاک خالص اللہ کے لیے اور انسانیت سازی کے لیے کام کرنے والی تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کررہی ہے۔
انظر انور نے کہا کہ آ ل انڈیا علما بورڈ آل سعود سے تبلیغی جماعت کے خلاف لیے گئے فیصلے کو واپس لانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور تبلیغی جماعت سے متعلق جو لوگ میڈیا میں اس کی تہمت پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف فوری ایکشن لینا چاہیے۔