اردو

urdu

جماعت اسلامی پر پابندی کی کارروائی غیرمناسب: مولانا جلال الدین عمری

By

Published : Mar 2, 2019, 9:43 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سی آر پی ایف کے جوانوں کے قافلے پر شدت پسندانہ حملے کے بعد بھارتی حکومت کے ذریعے ریاست کی سب سے بڑی مذہبی و سماجی تنظیم جماعت اسلامی کشمیر پر پانچ برس کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

مولانا جلال الدین عمری


اس سلسلے میں جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا جلال الدین عمری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی یہ کارروائی مناسب نہیں ہے۔

متعلقہ ویڈیو

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس پر کون پابندی لگائے گا؟ چونکہ ملک میں حکومت تو آر ایس ایس ہی چلا رہی ہے۔

جماعت اسلامی کے جنرل سکریٹری انجینیئر محمد سلیم نے کہا کہ کسی سماجی تنظیم پر پابندی لگانا ملکی جمہوریت کے لیے خطرناک ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جماعت اسلامی کشمیر کا جماعت اسلامی ہند سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ ایک آزاد تنظیم ہے، اس کے باوجود ہم اس پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details