دارالحکومت دہلی میں آلودگی کی سطح میں بہتری Delhi Air Quality Likely To Improve کے بعد بھی تعمیراتی اور توڑ پھوڑ کی سرگرمیوں Delhi Govt Ban Continues On Construction Activities پر تاحکم پابندی برقرار رہے گی۔وزیر ماحولیات گوپال رائے نےکہا کہ فضائی آلودگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج سینئر حکام کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔
اس میٹنگ میں دہلی میونسپل کارپوریشنز، فائر ڈپارٹمنٹ، محکمہ تعمیرات عامہ اور دیگر متعلقہ محکمہ کے سینئر افسران موجود تھے۔
پریس کانفرنس کے دوران گوپال رائے نے کہا کہ حالیہ دنوں میں دہلی کی آلودگی میں کافی کمی آئی ہے۔ یہاں سی این جی سے چلنے والی ضروری خدمات میں لگے ٹرکوں کو چھوڑ کر تمام دوسرے ٹرکوں کے دہلی میں داخلہ پر پابندی برقرار رہے گی۔ اس سلسلے میں16 دسمبر کو دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دیوالی کے بعد سے آلودگی کی سطح میں آہستہ آہستہ بہتری نظر آرہی ہے۔ لیکن ماہرین کے مطابق 14-15 دسمبر کے دوران آلودگی بڑھنے کا اندیشہ ہے۔