عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے ٹویٹ کے ذریعے چینی ایپس پر پابندی عائد کرنے کو لیکر مرکزی حکومت کے اقدام پر سوال کھڑے کیے ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا، 'ایپ کو بند کرنے کی نوٹنکی اس لیے کی گئی ہے کہ چندہ کی واپسی کے مطالبے کو پلٹ دیا جائے۔ پے ٹی ایم اور ٹکٹاک سمیت تمام کمپنیوں کی جانب سے پی ای کیئرس میں سیکڑوں کروڑوں کا چندہ لیا گیا ہے۔ اس میں وہ کمپنیاں بھی شامل ہیں جن کے چینی فوج کے ساتھ تعلقات ہیں۔ان کمپنیوں کو چندہ واپس کرو مودی جی۔'