دہلی میں کورونا کے نئے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 1101 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ پچھلے 3 ماہ میں سب سے زیادہ ہیں۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملے کے پیش نظر دہلی حکومت نے آنے والے تہواروں کی تقریبات کو عوامی سطح پر منعقد کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس بارے میں دہلی حکومت کی طرف سے باضابطہ حکم جاری کیا گیا ہے۔ اس حکم کے مطابق دہلی میں ہولی، نوراتری اور شب برات کے عوامی پروگراموں پر پابندی ہوگی۔ اس حکم میں کہا گیا ہے کہ تہواروں کے دوران دہلی کے کسی بھی عوامی مقام، عوامی گراؤنڈ، عوامی پارک، مارکٹ یا مذہبی مقام پر کوئی عوامی جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس سلسلے میں ضلع کے تمام ضلعی مجسٹریٹ اور ڈی سی پیز کو حکم پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 2 دن قبل دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی میٹنگ کے دوران تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔