اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بھارتی فضائی حدود میں 737 میکس طیاروں پر پابندی جاری رہے گی'

ڈی جی سی اے نے آج ایک حکم جاری کر کے واضح کیا ہےکہ 737 میکس طیاروں کے بھارتی فضائی حدود میں اڑان بھرنے پر مارچ 2019 میں عائد پابندی اگلے احکامات تک جاری رہے گی۔

737 میکس طیاروں پر پابندی جاری رہے گی: ڈی جی سی اے
737 میکس طیاروں پر پابندی جاری رہے گی: ڈی جی سی اے

By

Published : Apr 20, 2021, 5:29 PM IST

نئی دہلی: امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے 737 میکس طیاروں کے ملک میں پرواز پر ابھی پابندی جاری رہے گی۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے آج ایک حکم جاری کر کے واضح کیا ہے کہ ان طیاروں کے بھارتی فضائی حدود میں اڑان بھرنے پر مارچ 2019 میں عائد پابندی اگلے احکامات تک جاری رہے گی۔

میکس بوئنگ کے دونوں ماڈل بوئنگ 737-8 اور 737-9 بھارتی سرزمین سے پرواز نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی ملک میں لینڈ کر سکیں گے نیز ان طیاروں کے بھارتی فضائی حدود سے گزرنے پر بھی پابندی رہے گی۔

متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن فلائی دبئی نے حال ہی میں ڈی جی سی اے سے ان طیاروں کے بھارت میں آپریشن کی اجازت مانگی تھی، جسے مسترد کردیا تھا۔ اس کے پیش نظر ڈی جی سی اے کو مارچ 2019 کے آرڈر کو اپ ڈیٹ کرنا پڑا ہے۔

چھ ماہ سے بھی کم عرصے میں میکس طیاروں کے دو بڑے حادثات کے بعد سنہ 2019 کے اوائل میں دنیا بھر میں ان کے آپریشن پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ بعدازاں بوئنگ نے ان طیاروں کی خرابی ٹھیک کی ہے اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ اب مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

اس وقت ملک میں 18 بوئنگ میکس طیارے موجود ہیں۔ مارچ 2019 سے گراؤنڈیڈ ہیں۔ یہ طیارے سستی ایئر لائن کمپنی سپائس جیٹ اور دیوالیہ ہوچکی جیٹ ایئرویز کے پاس ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details