کم وقت میں زیادہ سرخیاں حاصل کرنے والے دہلی کے بابا کا ڈھابہ کے مالک کانتا پرساد نے گزشتہ دو روز قبل خودکشی کرنے کی کوشش کی، گھر والوں کے مطابق بابا نے پہلے شراب پی۔ جس کے بعد انہیں نیند نہیں آرہی تھی جس کے بعد نیند کی گولی لینے کے بعد وہ بیہوش ہوگئے۔ جس کے سبب بگڑتی طبیعت کو دیکھتے ہوئے صفدر جنگ ہسپتال میں انہیں بھرتی کرایا گیا، جہاں علاج کے بعد اب ڈاکٹروں نے انہیں ڈسچارج کردیا ہے۔
خودکشی کرنے کی کوشش کے بعد پورے معاملے کی تفتیش پولیس کررہی ہے کہ آخر بابا نے خودکشی کرنے کی کوشش کیوں کی؟
گزشتہ 5 روز قبل ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بابا کانتا پرساد نے کہا تھا کہ گورو واسن نے ایک فوٹو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انت بھلا تو سب بھلا‘ ان کے اور بابا کے درمیان میں اب سب کچھ ختم ہوگیا ہے۔ لیکن بابا نے ای ٹی وی نمائندہ کو بتایا تھا کہ گورو واسن ان سے ملنے آئے تھے اور ان کا صرف ایکی ہی مقصد تھا کہ بابا کے ذریعے کیے گئے کیس کو واپس لے لیں۔