وزیرمحنت گوپال رائے نے کو بتایا کہ یہ مشین دہلی کے آئی ٹی آئی میں بنائی گئی ہے جس کی لاگت تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے ہے۔ رائے نے کہاکہ منڈی میں روزانہ بڑ ی تعداد میں کاروباری آتے ہیں اور احتیاط کے طورپر آزاد پور منڈی کے گیٹوں پر پورے جسم کو سینیٹائز کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے
آزاد پور میں سینیٹائز کرنے والی مشین نصب
دارالحکومت دہلی میں ایشیاء کی سب سے بڑی سبزی اور پھل منڈی آزاد پور میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں آنے والے کاروباریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے پورے جسم کو سینیٹائز کرنے کیلئے مشین لگائی گئی ہے۔
جس میں سوڈیم ہائی ڈروکلورائڈ کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہی نہیں منڈی میں پھل سبزیاں لانے والی گاڑیوں کو بھی سینیٹائز کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ رائے نے کہا کہ منڈی میں قائم اس ٹنل کا نتیجہ دیکھنے کے بعد ایک دو دن میں اسے راجدھانی کی دیگر منڈیوں میں لگایا جائے گا۔
اس کا ٹینک 1000لیٹر کا ہے جس میں فی 100لیٹر پانی میں 5لیٹر سوڈیم ہائیڈروکلورائڈ ملایا جاتا ہے اور اس مرکب سے سینی ٹائز کیا جارہا ہے۔اس سے پہلے ایمس میں بھی سینی ٹائز مشین لگائی گئی ہے۔دہلی کورونا کے قہرکے معاملہ میں تیسرے نمبر پر ہے۔یہاں 720متاثرین اور 12کی موت ہوچکی ہے۔