منڈیوں میں کورونا وائرس کے اثرات سے اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد سے منڈی کے تاجروں،ملازمین اور یومیہ مزدورں میں انتظامیہ کے خلاف غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ سماجی فاصلے پر عمل آوری ندارد ہے۔
دہلی: آزاد پور منڈی میں کووڈ 19 کا خطرہ - ملازمین کو ابھی تک تنخواہ نہیں دی گئی ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی کی آزاد پور منڈی میں کورونا وائرس کے مہلک اثرات سے مرنے والوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ کیشوپور منڈی کے ایک تاجر کی بھی کورونا سے متاثرہو کر مرنے کی خبر سامنے آئی ہے۔ اس کے علا وہ کورونا نے اپنے مہلک اثرات کی دستک غازی پور منڈی میں بھی دے دی ہے۔
![دہلی: آزاد پور منڈی میں کووڈ 19 کا خطرہ کروونا سے غفلت کہیں بھاری نہ پڑ جائے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7230252-230-7230252-1589688728219.jpg)
کروونا سے غفلت کہیں بھاری نہ پڑ جائے
نہ ہی سیناٹائزیشن کا کوئی نظم ہے اور نہ ہی ماسک۔ اے پی ایم سی اس معاملے میں بالکل ناکام ثابت ہو رہی ہے۔
تاجر انل ملہوترا کا کہنا ہے کہ 'آزاد پور منڈی میں چار ساتھیوں کی اموات اور ایک ساتھی کی چیترام منڈی کیشو پور میں موت سے انتظامیہ کے خلاف تاجروں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ سبزی منڈیوں کے تئیں غفلت برتنے والے عہدیداروں کے خلاف منڈی کے تاجروں اور محنت کش لوگوں کا غصہ دن بدن بڑھتا ہی جارہا ہے۔'
آزاد پور منڈی میں کروونا سے غفلت کہیں بھاری نہ پڑ جائے