اردو

urdu

ETV Bharat / state

آزاد پور منڈی میں مزید کورونا کیسز - آزاد پور منڈی

قومی راجدھانی دہلی کے آزاد پور میں واقع ایشیا کی سب سے بڑی سبزی اور پھلوں کی خوردہ منڈی میں 15 لوگوں کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد یہاں کی 13 دوکانیں سیل کردی گئی ہیں۔

Azadpur Mandi: 13 shops sealed, 15 found COVID positive
آزاد پور منڈی میں 15 کورونا مثبت کیسز پائے گئے، 13 دکانیں سیل

By

Published : May 1, 2020, 12:08 PM IST

زرعی پیداوار کی مارکیٹنگ کمیٹی کے صدر نے جمعرات کی رات کو بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے 15 لوگوں کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ متعلقہ ٹیم کورونا متاثرین کے رابطے میں آنے والوں کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔

ابھی تک منڈی کی 13 دکانیں سیل کردی گئی ہیں اور 43 لوگوں کو کوارنٹین کیا گیا ہے۔ بازار یونین کوارنٹین کئے گئے لوگوں کے لئے کھانے اور دیگر ضروری سہولیات کا انتظام کررہی ہے۔ بازار کو باقاعدہ طور پر سنیٹائز کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details