نوئیڈا: یہ ریلی جلال پور سے شروع ہو کر سعادلپور، وید پورہ ہوتے ہوئے سن پورہ سینی گاؤں پر اختتام پذیر ہوئی۔ وکیل رویندر بھاٹی کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔ پٹرول - ڈیزل، بجلی کا بل، گیس، کھانے کا سامان، دالیں اور سرسوں کا تیل عام آدمی کی دسترس سے باہر ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزگار اور کاروبار بند پڑا ہے۔ حکومت کی طرف سے اسکول کی فیس اور بینک سود میں بھی کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: