اردو

urdu

ETV Bharat / state

Health Mela In Delhi ملک گیر پیمانے پر آیوشمان مہم سے 75 لاکھ افراد فیض یاب

مرکزی وزارت صحت کی خصوصی مہم آیوشمان بھو کے تحت آج گروگرام کے پٹودی میں آیوشمان صحت میلے کا انعقاد کیا گیا اس صحت میلے میں ہر عمر کے لوگوں نے دستیاب طبی سہولیات سے استفادہ کیا۔

ملک گیر پیمانے پر آیوشمان بھو مہم سے 75 لاک افراد فیضیاب
ملک گیر پیمانے پر آیوشمان بھو مہم سے 75 لاک افراد فیضیاب

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 4, 2023, 6:22 PM IST

ملک گیر پیمانے پر آیوشمان بھو مہم سے 75 لاک افراد فیضیاب

نئی دہلی:ایوشمان بھو مہم کے تحت منعقدہ اس میلے میں 3 ہزار سے زائد لوگوں نے مفت طبی سہولتوں سے فائدہ حاصل کیا۔ اس طبی کیمپ میں عوام کے لیے انکھوں، دانتوں، ذیابیطیس، ہڈیوں و جلد کے امراض کے ساتھ ساتھ مختلف خون کی جانچ کی گئی۔اس کے علاوہ استفادہ کنندگان کو آیوشمان اور ابھا کارڈ بھی جاری کیے گئے آیوشمان کارڈ حاصل کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں تمام افراد کا آیوشمان کارڈ بن چکا ہے اس کے تحت وہ اس اسکیم سے فیضیاب ہو رہے ہیں۔

میلے میں اسکولی بچوں کے لیے بھی خصوصی طبی سہولیات فراہم کی گئیں نمائندے سے بات کرتے ہوئے گروگرام کے چیف میڈیکل افیسر ڈاکٹر وریندر یادو نے کہا کہ ہر عمر کے لوگوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

مرکزی حکومت نے 'آیوشمان بھو' مہم کا اغاز وزیراعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش کے موقع پر کیا تھا یہ مہم 2 اکتوبر تک جاری رہے گی تاہم اب تک ملک گیر پیمانے پر آیوشمان بھو مہم کے تحت ایک لاکھ 68 ہزار آیوشمان میلوں کا انعقاد کیا جا چکا ہے جس میں 75 لاکھ سے زائد مریض اپنا علاج کرا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ آیوشمان بھو مہم کا افتتاع صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے 13 ستمبر کو کیا تھا اسے 17 ستمبر سے شروع کیا گیا اس کا مقصد جغرافیائی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ہر گاؤں اور قضبے تک جامع صحت کی دیکھ بھال کا ارادہ کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی پیچھے نہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:Jamia Millia Islamia گاندھی جینتی کے موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ویژوئل آرٹ فارم کا نظارہ دکھایا گیا

استفادہ کنندگان نے اپنے آیوشمان کارڈ حاصل کیے اور میلے میں اپنے منفرد آبھا شناختی کارڈ حاصل کیے اس دوران تقریبا 3 ہزار افراد کی بیماریوں کے لیے اسکریننگ کی گئی جبکہ میلے میں ایک ہزار سے زائد افراد کو مفت ادویات دی گئیں۔آیوشمان بھؤ اسکیم کے تحت 17 ستمبر سے 26 ستمبر تک ملک گیر سطح پر 24 لاکھ آیوشمان کارڈ بنائے جا چکے ہیں جبکہ 54 لاکھ آبھا کارڈ بنائے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details