اردو

urdu

ETV Bharat / state

'آيوشمان بھارت غربت، بیماری کو ختم کر رہی ہے'

وزیر اعظم نریندر مودی نے آيوشمان بھارت کو صحت اسکیم سے کہیں زیادہ غربت اور بیماری کے خاتمہ کے لیے مناسب اور بروقت اٹھایا ہوا اقدام قرار دیا۔

'آيوشمان بھارت غربت، بیماری کو ختم کر رہی ہے'

By

Published : Sep 23, 2019, 5:52 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 5:35 PM IST

امریکہ کے دورے کے دوران مودی نے آيوشمان بھارت منصوبہ بندی کے ایک برس مکمل ہونے پر ٹوئٹ کیا۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ' آيوشمان بھارت، صحت کے منصوبہ سے کہیں زیادہ ہے۔ کیونکہ یہ ملک کے 50 کروڑ سے زیادہ کمزور طبقہ کے لوگوں کے لئے امید کی کرن ہے۔ یہ منصوبہ غربت اور بیماری کے دائرے کو ختم کر رہا ہے، جس سے سستی صحت کی دیکھ بھال انتہائی آسانی سے دستیاب ہو رہی ہے '۔

وزیر اعظم مودی کا آيوشمان بھارت سے متعلق ٹوئٹ

مودی نے بتایا کہ یہ اسکیم غربت اور بیماری کو ختم کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں : پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے صحت کی دیکھ بھال سے متعلق اس منصوبہ کو گزشتہ برس 23 ستمبر کو جھاركھنڈ کے دارالحکومت رانچی سے شروع کیا تھا۔

نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے ) کے اعداد و شمار کے مطابق پہلے برس میں اس منصوبہ سے 46 لاکھ 40 ہزار لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔

ذرائع کے مطابق اس منصوبہ کے تحت ملک کے مختلف اسپتالوں میں بڑے پیمانے پر علاج ہوا جس پر تقریباً ساڑھے سات ہزار کروڑ روپے کی رقم خرچ ہوئی۔

آيوشمان بھارت، صحت کے منصوبہ سے کہیں زیادہ ہے۔

آيوشمان بھارت منصوبہ کے تحت ہر غریب خاندان کو پانچ لاکھ روپے سالانہ صحت انشورنس کے لیے فراہم کیے جاتے ہے۔انشورنس کی رقم حکومت ادا کرتی ہے۔

واضح رہے کہ اس منصوبہ کو این ایچ اے اور مختلف ریاستی حکومت مل کر چلا رہی ہیں اور ایک برس میں اسکیم کافائدہ اٹھانے والوں کو دس کروڑ سے زیادہ ای کارڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 5:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details