اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایودھیا معاملہ: ریاستوں کو الرٹ رہنے کا حکم - ایودھیا معاملہ

وزارت داخلہ نے رام جنم بھومی - بابری مسجد تنازعہ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل تمام ریاستوں کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے اور حساس علاقوں میں سکیورٹی کو یقینی بنایا ہے۔

ایودھیا معاملہ: ریاستوں کو الرٹ رہنے کا حکم

By

Published : Nov 8, 2019, 8:42 AM IST

وزارت داخلہ نے ایودھیا میں سکیورٹی کے لیے 4،000 کے قریب نیم فوجی دستے روانہ کر دیئے ہیں۔

مرکز نے تمام ریاستوں کو بابری مسجد رام مندر اراضی تنازعہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل تمام ریاستوں کو چوکس رہنے اور حساس علاقوں میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے کہا ہے۔

وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے اترپردیش کے ایودھیا میں سکیورٹی کی تعیناتی کے لیے نیم فوجی دستوں کے تقریبا 4000 اہلکار روانہ کردیئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو ایک عام مشاورتی ارسال کیا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام حساس مقامات پر مناسب حفاظتی اہلکار تعینات کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملک میں کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ریاستی حکومت کی مدد کے لیے نیم فوجی دستوں کی 40 کمپنیاں اترپردیش روانہ ہوگئی ہیں۔

نیم فوجی دستوں کی ایک کمپنی میں 100 کے قریب اہلکار شامل ہیں۔

بابری مسجد رام مندر اراضی تنازعہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ 17 نومبر سے پہلے متوقع ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details