سپریم کورٹ میں اجودھیا تنازعہ کی پندرویں دن کی سماعت کے دوران رام جنم بھومی پنردھار سمیتی نے دلیل پیش کی کہ متنازعہ زمین مسلم فریق کو نہیں دی جاسکتی کیونکہ وہ یہ ثابت نہیں کرپایا ہے کہ بابر نے ہی مسجد بنوائی تھی۔
سمیتی کی جانب سے پیش وکیل پی این مشرا نے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بینچ کے سامنے یہ دلیل پیش کی۔
مشرا نے دلیل دی کہ یہ تو واضح ہے کہ مسجد کو مندر کے اوپر بنایا گیا تھا،کیونکہ مندر کے باقیات اس جگہ سے ملے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ مندر کو تبارہ کرکے مسجد بنائی گئی تھی۔
انہوں نے دلیل دی کہ بابر نے مسجد کی تعمیر نئی کرائی تھی اور نہ ہی وہ متنازعہ زمین کا مالک تھا۔جب وہ زمین کا مالک ہی نہیں تھا تو سنی وقف بورڈ کا اس معاملے میں دعوی ہی نہیں بنتا۔مسلم فریق یہ ثابت نہیں کر پائے تھے کہ مسجد بابر نے بنوائی تھی۔