اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کمیونٹی ریڈیو کورونا کے حوالے سے بیداری مہم چلائیں' - خطاب کرتے ہوئے یہ اظہارِ خیال کیا

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے جمعہ کے روز ملک میں کورونا وبا کو روکنے کے لیے کمیونٹی ریڈیو کے ذریعے عوامی بیداری مہم کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ان ریڈیوز میں اشتہار کے لیے سات منٹ سے 12 منٹ فی گھنٹہ سے زیادہ کا وقت دیا جائے گا۔

'کمیونٹی ریڈیو کورونا کے حوالے سے بیداری مہم چلائیں'
'کمیونٹی ریڈیو کورونا کے حوالے سے بیداری مہم چلائیں'

By

Published : May 23, 2020, 12:04 PM IST

مسٹر جاوڈیکر نے ملک کے تمام کمیونٹی ریڈیو سے پہلی بار خطاب کرتے ہوئے یہ اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے عوام کو کورونا سے لڑنے کے لیے چار اقدامات کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کمیونٹی ریڈیو کو اشتہار کے لیے سات منٹ کا وقت دیا جاتا ہے جبکہ چینلز کو 12 منٹ کا وقت دیا جاتا ہے لیکن اب ان کمیونٹی ریڈیو کو بھی 12 منٹ کا وقت دیا جائے گا۔

مسٹرجاوڈیکر نے شام 7 بجے سے ان تمام ریڈیوز پر ہندی اور انگریزی میں اپنی نشریات میں کہا کہ یہ ریڈیو ملک میں کورونا وائرس کو روکنے کے مقصد سے عوام میں بیداری لانے کے لیے یہ ریڈیو اپنا اہمم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ عوام اپنے گھروں میں ہی رہیں اور ماسک پہنیں، بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیں اور سوشل ڈسٹینسِنگ پر عمل پیرا رہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ معاشی سرگرمیاں کنٹینمنٹ زون میں نہیں لیکن گرین زون میں چل رہی ہیں تاکہ ملکی معیشت کو تقویت مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ریڈیو نے ایف ایم ریڈیو کی طرح خبروں کو پڑھنے کی اجازت طلب کی ہے حکومت اس پر غوروخوض کر رہی ہے۔

غور طلب ہے کہ اس منفرد پہل کے تحت ملک میں پہلی بار 290 کمیونٹی ریڈیو پر بیک وقت عوام سے خطاب کیا گیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات ملک میں کمیونٹی ریڈیو کے اخراجات کا 75 فیصد ادا کرتی ہے جبکہ باقی 25 فیصد کمیونٹی ریڈیو خود برداشت کرتی ہیں۔ موجودہ مالی سال میں کمیونٹی ریڈیو کا بجٹ بڑھا کر 450 کروڑ کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details