اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیہی علاقوں میں بیداری مہم - noida Awareness campaign

عالمی وبا کوروناوائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے اسی ضمن میں نوئیڈا انتظامیہ مزید چست ہوگیا ہے۔

نوئیڈا انتظامیہ مزید چست ہوگیا ہے
نوئیڈا انتظامیہ مزید چست ہوگیا ہے

By

Published : Dec 17, 2020, 12:28 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا علاقے میں مقامی انتظامیہ کی فعال کوششوں کے نتیجے میں کورونا اور دیگر وبائی امراض پر کافی حد تک قابو پایا جاسکا ہے۔

دیہی علاقوں میں بیداری مہم

اسی ضمن میں محکمہ کے افسران مختلف ذرائع سے وسیع پیمانے پر بیداری پروگرام انجام دے رہے ہیں تاکہ ضلع کے تمام باشندوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن اور دیگر وبائی بیماریوں سے بچایا جاسکے۔

دیہی علاقوں میں بیداری مہم

پنچایت راج آفیسر کنور سنگھ یادو اور ان کی صفائی کی ٹیم بیداری مہم کے تحت بلاک دادری کے چتھیرا گرام پنچایت میں وسیع تشہیری عمل کو یقینی بنایا۔

اس سلسلے میں چیف ڈویلپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ نے بتایا ہے کہ پنچایت راج محکمہ کے توسط سے یہ پروگرام ضلع کے تمام دیہی علاقوں میں باقاعدگی اور تسلسل کے ساتھ چلائی جارہی ہے تاکہ دیہی عوام کو ان بیماریوں اور اس کے اثرات کے حوالے سے بیدار اور محتاط کیا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details