اردو

urdu

ETV Bharat / state

ramiz razja شاہین شاہ آفریدی بھارت کے خلاف پاکستانی ٹئم کا حصہ ہوں گے - پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی فٹ ہیں اور وہ روایتی حریف کے خلاف ٹی 20 ورلڈکپ کے لئے ٹیم میں شامل ہوں گے۔ہندوستان اور پاکستان کے مابین ٹی 20 ورلڈکپ کا میچ 23 اکتوبر کو ہوگا۔

شاہین شاہ آفریدی بھارت کے خلاف پاکستانی ٹئم کا حصہ ہوں گے
شاہین شاہ آفریدی بھارت کے خلاف پاکستانی ٹئم کا حصہ ہوں گے

By

Published : Oct 8, 2022, 7:35 PM IST

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور سابق سلامی بلے باز رمیز راجا نے کہا ہے کہ فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی فٹ ہیں اور وہ روایتی حریف کے خلاف ٹی 20 ورلڈکپ کے لئے ٹیم میں شامل ہوں گے۔Ramiz Raja Says Shaheen Shah Afridi Will Play Against India In T-20 World Cup

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین نے کہاکہ بھارت اور پاکستان کے مابین ٹی 20 ورلڈکپ کا میچ 23 اکتوبر کو ہوگا۔ اس میچ کے لئے ہم اپنی طرف سے پوری طرح سے تیار ہیں.

20 اگست کو ڈان کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ ٹی20 سے باہر ہو گئے تھے، پی سی بی کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور آزاد اسپیشلسٹ کے پینل نے شاہین شاہ آفریدی کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد انہیں 4 سے 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھابھارت اور پاکستان کے درمیان میچ 23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Women's Asia Cup 2022 ٹیم انڈیا اپنی ٹاپ پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم

16 ملکی ٹورنامنٹ کا آغاز 16 اکتوبر کو سری لنکا کا جیلونگ میں نمیبیا کے خلاف میچ سے ہوگا، جیلونگ پہلی بار آسٹریلیا کی میزبانی میں منعقد ہونے والے عالمی ایونٹ کے سات مقامات میں سے ایک ہے۔رمیز راجا کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کا ری ہیب اچھا چل رہا ہے، ان سے بات ہوئی ہے، ان کی فٹنس اچھی ہے۔Ramiz Raja Says Shaheen Shah Afridi Will Play Against India In T-20 World Cup

ABOUT THE AUTHOR

...view details