اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں مزدوروں کو روکنے کی کوشش - Delhi government is making every effort to stop the workers.

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے، یومیہ مزدوروں کا لالن پالن مشکل ہو گیا ہے، ایسے حالات میں ملک کی کئی ریاستوں سے مزدوروں کا ہجرت ابھی بھی جاری ہے.

دہلی میں مزدوروں کو روکنے کی کوشش
دہلی میں مزدوروں کو روکنے کی کوشش

By

Published : May 6, 2020, 5:45 PM IST

نئی دہلی: کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے، یومیہ مزدوروں کا لالن پالن مشکل ہو گیا ہے، ایسے حالات میں ملک کی کئی ریاستوں سے مزدوروں کا ہجرت جاری ہے.

اس دوران مرکزی حکومت کے جانب سے مزدوروں کی منتقلی کے لئے مناسب انتظامات کرنے کو ریاستی حکومتوں کو ذمہ داری دی ہے.جس کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت اب مہاجر مزدوروں کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے.

دہلی حکومت نے مزدوروں کے مسائل پر قابو پانے کے لئے، مختلف اضلاع میں نوڈل آفسر مقرر کئے ہیں. جن کی ذمہ داری مزدوروں کے مسائل کو دور کرنے کی ہے.

وہیں ملک کے دیگر ریاستوں کے جانب سے مرکزی حکومت سے مزدوروں کو ان کے اپنے ریاست بھیجنے کے لئے ٹرین کا مطالبہ کیا جا رہا تھا،جس کو حکومت نے فراہم کر دی ہے. لیکن دہلی حکومت نے ابھی تک مرکزی حکومت سے مزدوروں کو ان کے ریاست بھیجنے کے لئے ایک بھی ٹرین کا مطالبہ نہیں کیا.

وہیں دہلی حکومت میں وزیر گوپال رائے نے کہا ہے کہ 'دہلی حکومت دہلی چھوڑنے والے مزدوروں کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور سب کے لئے کھانے اور رہنے کی انتظامات بھی کر رہی ہے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک اندازے کے مطابق دہلی میں مزدوروں کی تعداد تقریبا 40 لاکھ ہے. جن میں سے دو لاکھ افراد بے گھر ہیں. بے گھر مزدوروں میں سے 70 فیصد مزدور مکمل طور پر مزدوری کرتے ہیں اور 10 لاکھ صنعتی اداروں میں کام کرتے ہیں،جبکہ 20 لاکھ بازاروں، کاروباری اداروں اور دکانداروں کے ساتھ مصروف ہیں.اس دوران حکومت کا کہنا ہے کہ اگر یہ سبھی مزدور گھر لوٹ گئے تو ایک نئی مصیبت پیدا ہو جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details