اردو

urdu

ETV Bharat / state

جرائم کے اعداد و شمار چھپانے پر کانگریس کا حکومت پر حملہ - کانگریس کا بی جے پی پر حملہ

کانگریس نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے ذریعہ ملک میں ہجومی تشدد، مذہبی قتل اور صحافیوں پر حملے جیسے جرائم کے اعداد و شمار شائع نہیں کرنے پر حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعداد و شمار چھپا کر وہ اپنی نااہلی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

جرائم کے اعداد و شمار چھپانے پر کانگریس کا حکومت پر حملہ

By

Published : Oct 23, 2019, 10:05 PM IST

کانگریس نے آج اپنے آفیشیئل ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا 'وزارت داخلہ کا دعوی ہے کہ ہجومی تشدد کے ذریعہ قتل کرنے، مذہبی قتل او رصحافیوں پر حملے وغیرہ کے اعدادو شمار 'معتبر' نہیں ہیں اس لئے ان کو این سی آر بی کے اعدادوشمار میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا حکومت معتبر اعدادو شمار جمع کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی یا پھر یہ اس کا اس سے بچنے کا آسان طریقہ ہے۔

اس کے ساتھ ہی ایک اخبار کی خبر کو بھی پوسٹ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے فسادات کے دوران عصمت دری‘ نفرت پھیلانے والے جرائم 'صحافیوں پر حمل' آر ٹی آئی کارکنوں پر حملے' گائے کے نام پر ہونے والے قتل جیسے 25 زمروں کے جرائم کے اعدادو شمار روک دئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details