نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے الزام لگایا کہ دہلی میں ڈینگو کے بڑھتے معاملات کے لیے برسراقتدار دہلی میونسپل کارپوریشن ذمہ دار ہے۔ ڈینگو اور ملیریا سے حفاظت کرنے والی مشین اور دواؤں کے بجٹ کو اپنے جیب میں ڈال لیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن پر قابض بی جے پی کو دہلی والوں کی صحت سے کچھ لینا دینا نہیں ہے، انہوں نے دہلی والوں کو اپنے حال پر چھوڑ دیا ہے۔
عام آدمی پارٹی کے دفتر میں منعقد پریس کانفرنس میں پارٹی کی سینئر لیڈر اور کالکا جی سے رکن اسمبلی آتشی نے کہا کہ 'ایم سی ڈی کے دستاویز نے ہی بی جے پی کو بے نقاب کیا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ ایم سی ڈی کے اس ڈینگی ملیریا کے خلاف لڑنے کے لیے دوائیں نہیں ہیں۔'
انہوں نے سوال کیا کہ 'بی جے پی کی دہلی والوں سے کیا دشمنی ہے؟ بی جے پی دہلی والوں کی صحت سے کیوں کھیل رہی ہے؟'