مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے پیر کو ڈیف اولمپکس کے لیے بھارتی ٹیم کو برازیل روانہ کیا۔ واضح رہے کہ برازیل میں یکم مئی سے ڈیف اولمپکس شروع ہونے جا رہے ہیں، جس کے پیش نظر 65 کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی ٹیم مقابلے میں حصہ لینے برازیل جا رہی ہے۔ اس دوران قومی راجدھانی دہلی میں الوداعی تقریب میں مرکزی وزیر کھیل نے کہا کہ ہم نہ صرف 65 کھلاڑیوں پر مشتمل سب سے بڑا دستہ بھیج رہے ہیں بلکہ ہم ڈیف اولمپکس کے لیے نوجوانوں کا دستہ بھی بھیج رہے ہیں۔
مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ برازیل کے ڈیف اولمپکس میں جو کھلاڑی پہلی بار حصہ لے رہے ہیں، ان کو صرف اتنا ہی کہیں گے کہ جیت یا ہار کے بارے میں زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو اپنا 100فیصد دینا ہوگا۔ Deaflympics Team Leaves for Brazil