اردو

urdu

ETV Bharat / state

Vajpayee Death Anniversary اٹل بہاری واجپئی کی برسی، صدر جمہوریہ اور پی ایم سمیت دیگر  نے خراج عقیدت پیش کیا - راجناتھ سنگھ کا واجپئی کی برسی پر خراج عقیدت

ملک کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی آج پانچویں برسی ہے۔ اس موقعے پر ملک بھر کے سیاسی رہنما اور دیگر لوگ انہیں یاد کر رہے ہیں۔ صدر جمہوریہ مرمو اور وزیر اعظم مودی نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مکمل خبر پڑھیں۔۔۔ Former PM Atal Bihari Vajpayee 5th Death Anniversary

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 16, 2023, 10:53 AM IST

Updated : Aug 16, 2023, 11:17 AM IST

نئی دہلی: بھارت رتن سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی 5ویں برسی کے موقعے پر ملک نے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھر، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا .اسپیکر اوم برلا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے دیگر رہنماؤں نے راج گھاٹ کے قریب ان کی سمادھی سدیو اٹل پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقعے پر سابق وزیر اعظم کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

قبل ازیں وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرکے آنجہانی واجپئی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ نریندر مودی نے کہا کہ واجپئی کی قیادت سے بھارت کو بہت فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کئی شعبوں میں بھارت کی ترقی کو فروغ دینے اور اسے 21ویں صدی تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ "ہندوستان کے 140 کروڑ عوام کی طرف سے میں اٹل جی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔"

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اپنے ٹویٹ میں سابق وزیر اعظم کی ایک نظم کی چند سطریں شیئر کیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ’’سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت۔ ان کی مقدس یادیں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔‘‘
مزید پڑھیں: اٹل کی وہ پانچ باتیں جنہیں جاننا چاہیئے

اٹل بہاری واجپئی : جمہوریت، انسانیت اور کشمیریت کے علمبردار

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ’’میں اٹل جی کو ان کی برسی پر یاد کرتا ہوں اور سلام کرتا ہوں۔ انہوں نے ملک کو ترقی اور گڈ گورننس کی راہ پر گامزن کیا۔ ان کو میرا دلی خراج عقیدت۔''

مزید پڑھیں: آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے تعلق سے چند اہم باتیں

'واجپئی فارمولہ مسئلہ کشمیر کے حل کی کنجی'


ایجنسی: یو این آئی

Last Updated : Aug 16, 2023, 11:17 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details