اردو

urdu

Ashok Gehlot Criticizes Modi Government: اشوک گہلوط کا مودی حکومت پر تنقید

By

Published : Jun 15, 2022, 5:44 PM IST

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ راہل گاندھی سے مسلسل تیسرے دن کی پوچھ گچھ کے بعد کانگریس کے رہنما اور راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوط نے کہا کہ مودی حکومت کے 'پچھلے آٹھ سالوں کو ملکی تاریخ میں ایک سیاہ باب کے طور پر دیکھا جائے گا'۔ last eight years will be seen as a dark chapter in history: Gehlot

اشوک گہلوط کا مودی حکومت پر تنقید
اشوک گہلوط کا مودی حکومت پر تنقید

نئی دہلی: نیشنل ہیرالڈ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے بدھ کو مسلسل تیسرے دن پوچھ گچھ کی اس دوران راجستھان کے وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت نے کہا کہ 'پچھلے آٹھ سالوں کو ملکی تاریخ میں ایک سیاہ باب کے طور پر دیکھا جائے گا۔ last eight years will be seen as a dark chapter in history: Gehlot

بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں گہلوت نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک سے خطاب کرنا چاہئے اور لوگوں سے امن، بھائی چارہ اور ہم آہنگی پیدا کرنے کی اپیل کرنی چاہئے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ گاندھی سے مسلسل تیسرے دن پوچھ گچھ کے بعد کانگریس قائدین نے آج سخت احتجاج کیا۔ اس کے پیش نظر بدھ کو وسطی دہلی کی کئی سڑکوں کو بھی بیریکیڈ لگا کر بند کر دیا گیا۔ اکبر روڈ پر واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں پولیس کے بھاری انتظامات کیے گئے تھے اور صرف چند ایک کو ہی ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے۔ last eight years will be seen as a dark chapter in history: Gehlot

مزید پڑھیں:

گہلوت نے کہاکہ "موجودہ حالات میں کوئی نہیں جانتا کہ ملک کس سمت جا رہا ہے، کس طرف جائے گا، کوئی نہیں کہہ سکتا کہ آر ایس ایس-بی جے پی کا نقطہ نظر بہت خطرناک ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک سے خطاب کریں، پتہ نہیں کیوں وہ تذبذب کا شکار ہیں۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details