دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ تعمیراتی مقامات پر دھول آلودگی پر قابو پانے کے لئے 75 اور کوڑا جلانے کے واقعات پر نظر رکھنے کے لئے 250 ٹیمیں تشکیل دینے کے ساتھ ہی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے دس نکاتی پروگرام پر بڑے پیمانے پر عوامی مہم شروع کی جائے گی۔
کیجریوال نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے 10 نکات پر بڑے پیمانے پر عوامی مہم چلائی جائے گی۔ تعمیراتی مقامات پر دھول آلودگی کو روکنے کے لیے 75 اور کوڑا جلانے کی واقعات پر نظر رکھنے کے لئے 250 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ گرین وار روم کو مزید مستحکم کرنے کے لیے شکاگو یونیورسٹی اور جی ڈی آئی کے ساتھ ایک پروگرام مینجمنٹ یونٹ بنایا گیا ہے اور 50 نئے ماحولیاتی انجینیئر کی بھرتی کی گئی ہے۔