اردو

urdu

ETV Bharat / state

پوسٹر وار جاری، اب کیجریوال کی گمشدگی کے پوسٹرز آویزاں

دارالحکومت دہلی میں عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان پوسٹر وار جاری ہے۔ رکن پارلیمان گوتم گمبھیر کی گمشدگی کے پوسٹر کے جواب میں وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے غائب ہونے کا پوسٹر لگا ہے۔

By

Published : Nov 19, 2019, 12:56 PM IST

کیجریوال کی گمشدگی کے پوسٹر

مشرقی دہلی کے الگ۔ الگ علاقوں میں لگے پوسٹر میں اروند کیجریوال کے دہلی جل بورڈ کے چیئرمین ہونے پر طنز کیا ہے۔ پوسٹر میں لکھا ہے کہ ،' دہلی جل بورڈ کے چیئرمین کو کسی نے دیکھا ہے۔''

کیجریوال کی گمشدگی کے پوسٹر،دیکھیں ویڈیو

پوسٹر میں حال ہی میں آئے ایک رپورٹ کے حوالے سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک کے 20 شہروں میں سب سے زہریلا پانی دہلی کا ہے۔

یہ پوسٹرز مشرقی دہلی کے پریت وہار، لکشمی نگر، آنند وہار سمیت کئی جگہوں پر لگائے گئے ہیں۔

حالانکہ اس پوسٹر میں لگانے والوں کا نام نہیں لکھا گیا ہے، لیکن مانا جا رہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ میں شامل نہیں ہونے پر جس طرح مشرقی دہلی کے پارلیمنٹ کو نشانہ بناتے ہوئے گوتم گمبھیر کے لاپتہ ہونے کے پوسٹر لگائے تھے، اسی طرح پانی کو لیکر وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے یہ پوسٹرز لگائے گئے ہیں۔

اب اس پوسٹر کے جواب میں کس طرح کے پوسٹرز لگائے جاتے ہیں اس کا دہلی کے لوگوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details